پاکستان

اربوں کی کرپشن کا اسکینڈل

اکتوبر 15, 2017 < 1 min

اربوں کی کرپشن کا اسکینڈل

Reading Time: < 1 minute

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کا ایک اور میگا اسکینڈل سامنے آیا ہے _ بحرین کے تعاون سے بننے والی شاہ حمدمیڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹی کی سائیٹ کلیر کرانے کی آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، سی ڈی اے نے اربوں روپے کی مالیت کے پلاٹس غیر حقیقی متاثرین کو دینے اعلان کیا ہے، رواں سال سابق وزیراعظم نوازشریف نے بحرین یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان کو تحفے کے طورپر دی جانے والی میڈیکل یونیورسٹی کا افتتاح کیا تھا، پارک روڈ پر واقع ڈھوک اعظم کی جگہ کا قبضہ لینے کے لیے سی ڈی اے کے ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کی عدالت نے بلٹ اپ پراپرٹی کے ایوارڈ کا اعلان کیا، جس کے تحت بحرین کے تعاون سے بننے والی شاہ حمدان میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹی کو جگہ فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ نے ادارے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، مذکورہ اراضی سی ڈی اے نے 1985میں ایکوائر کی تھی، زمین کی قیمت فروری 2017میں بذریعہ چیک ادا کی گئی تھی، ستاویزات کے مطابق حکومت نے یونیورسٹی کو 200 سوکنال  اراضی الاٹ کررکھی ہے جس میں مجموعی طور پر 782متاثرین کو پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ستاویزات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قاضی احمد صہیب نے بااثر شخصیات کے ساتھ مل کر ڈھوک اعظم میں قائم بلٹ اپ کے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے، انتظامیہ نے باقی پانچ سو کناال اراضی غیرحقیقی متاثرین میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی مالیت پانچ ارب روپے سے زائد کی ہے جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ڈی اے نے ایک با اثر وزیر کے ساتھ مل کر 782 لوگوں کے نام لسٹ میں ڈلوائے ہیں_ ایوارڈ کے مطابق مذکورہ بستی میں 139بلٹ اپ تھیں تاہم ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا ہے کہ درخواستیں ایسی ہیں جن کی سائیٹ پر کوئی جگہ نہ تھی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے