متفرق خبریں

متاثرین کو پاکستان کے لاکھوں ڈالرز

اکتوبر 15, 2017

متاثرین کو پاکستان کے لاکھوں ڈالرز

ایک ایسے وقت میں جبکہ پاکستان میں کروڑوں لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات اور پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے حکومت نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت ماریا اور ارما نامی سمندری طوفانوں سے متاثر ہونے والے ممالک کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے ۔

امریکا میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے ذریعے پاکستان کیریبین جزائر کے متاثرین کو چھ لاکھ ڈالر کا عطیہ دے گا ۔

یاد رہے کہ ان جزائر کو حالیہ دنوں میں تاریخ کے بدترین طوفانوں کا سامنا ہے جس نے بنیادی ڈھانچے کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے