ڈار پیش ہوئے مگر
Reading Time: < 1 minuteاسلام ٓباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف ،ان کے بچوں ،داماد اور سمدھی اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز کی سماعت میں تیزی بر قرار ہے،جج احتساب عدالت ملزمان کو غیر ضروری التواء دینے کو تیار نہیں کیونکہ احتساب عدالت کی کوشش ہے کہ عدالت عظمی کے حکم پر تمام ریفرنسز کا ٹرائل چھ ماہ میں مکمل کیا جائے،آج بروز پیر اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس کی سماعت تھی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل عدم حاضری کے باعث سماعت دوپہر بارہ بجے تک ملتوی کردی گئی،آج صبح جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو وکیل خواجہ حارث کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے ،معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ حارث 12 بجے تک آئیں گے،معاون وکیل نے عدالت سے یہ استدعا کی بھی کر دی کہ اسحاق ڈار کو وزارتی امور چلانے ہیں اس لئے آج کی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،معزز جج نے ریمارکس دیے کہ قانونی طریقہ تو یہ ہے کہ گواہ کا بیان ملزم کے سامنے ریکارڈ کیا جائے اور اسحاق ڈار کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست پر بحث خواجہ حارث کے آنے پر ہوگی، عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 بجے تک کے لئے ملتوی کردی،سماعت کے موقع پر اسحاق ڈار کمرہ عدالت میں ہی موجود تھے اور سماعت ملتوی ہونے کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے،خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے 5 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کیں تھیں،اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث نے نیب کی جانب سے پیش کردہ گواہ شاہد عزیز پر جرح مکمل کرلی تاہم دوسرے گواہ طارق جاوید پر آج دوبارہ جرح کی جائے گی۔