پاکستان

اب ڈیم ضروری ہیں

اکتوبر 16, 2017 < 1 min

اب ڈیم ضروری ہیں

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھاشا دیامیر اور مہمند ڈیم سمیت نئے آبی وسائل کی تعمیر کےلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے _

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق آبی وسائل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا جس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ مشرقی اور مغربی دریاؤں میں دستیاب ایک سو سینتیس ملین ایکڑ فٹ پانی میں سے ترانوے ملین ایکڑ فٹ پانی آبپاشی مقاصد کےلئے نہروں کے ذریعے استعمال ہو تا ہے جبکہ بائیس ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں چلاجاتا ہے اور اتنا ہی پانی لاسز کی نذر بھی ہوجاتا ہے جس کا ریکارڈ موجود نہیں ہوتا… وزیر اعظم نے پانی کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پانی کی دستیابی اور استعمال کو مکمل طور پر مانیٹر کیا جائے جبکہ پانی کے ذخائر کی تعمیر بھی وقت کی ضرورت ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کہ بھاشا دیا میر اور مہمند ڈیم سمیت نئے آبی وسائل کی تعمیر کےلئے اقدامات تیز کئے جائیں جبکہ فنڈنگ کے حوالے سے حکمت عملی بھی جلد مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کی جائے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آبی وسائل کی تعمیر ناگزیر ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے