طلبہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کی قائداعظم یونیوسٹی میں گزشتہ دو ہفتوں سے تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کرنے میں ملوث طلبہ کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائی کا آغازکیا گیا ہے ۔ پولیس نے 37 طلباء کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پولیس آئندہ 24 گھنٹے میں طلبہ کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے گی، وارنٹ گرفتاری دفعہ 324، 427، 337 ایچ ٹو کے تحت حاصل کیے گئے ہیں ۔ ملزم طلبہ کے ناموں میں کامران بلوچ بھی شامل ہے ۔
Array