پاکستان

فرد جرم عائد

اکتوبر 19, 2017 < 1 min

فرد جرم عائد

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم اور داماد صفدر پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔تینوں ملزمان پر فرد جرم لندن فلیٹوں کے معاملے پر عائد کی گئی ہے اور انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا ہے ۔

اس سے قبل ملزمان نے تینوں ریفرنسز میں الگ الگ فرد جرم عائد کیے جانے کو چیلنج کیا تھا لیکن عدالت نے درخواست مسترد کر دی تھی ۔ جب عدالت میں فردِ جرم عائد کی گئی تو مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جگہ ان کی نمائندگی وکیل ظافر خان کر رہے تھے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی تو ملزمان اور ان کے نمائندے نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ ملزمان نے یہ بھی کہا کہ اُن کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے