حملے میں 43 افغان فوجی مارے گئے
Reading Time: < 1 minuteافغان صوبے قندھار میں فوج کے اڈے پر طالبان کے حملے میں 43 افغان فوجی مارے گئے ہیں۔ افغان وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ ضلع میوند میں رات گئے کیا گیا اور اس میں نو فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ چھ لاپتہ ہیں۔ وزارت کے ترجمان دولت وزیری نے کہا کہ یہ دو خودکش حملہ آوروں نے جو گاڑیوں پر سوار تھے اس کے بعد مسلح حملہ آور فوجی اڈے میں گھس گئے اور فائرنگ کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جوابی فائرنگ سے نو طالبان حملہ آور بھی مارے گئے ۔ دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس سے ایک دب قبل طالبان نے افغانستان کے مشرقی حصے میں سکیورٹی فورسز پر دو حملے کیے تھے جن میں 70 افراد جان سے گئے تھے۔
Array