صحافیوں کے لباس پر حکم
صحافیوں کی جینز اور پینٹ اتر گئی
صحافیوں کی جینز اور پینٹ کے حوالے سے مصر کی میڈیا سپریم کونسل کا بڑا حکم سامنے آ گیا، سپریم کونسل مصر نے حکم دیا ہے کہ صحافی پھٹی ہوئی جینز اور پینٹ پہن کر اپنے فرائض سر انجام نہیں دے سکتے، حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ صحافی پھٹی جینز اور پینٹ پہننے سے اجتناب کریں،کوئی بھی صحافی اس قسم کے لباس می کسی سرکاری افسر سے ملنے کا مجاز نہ ہوگا،فیصلے میں حکومت کو صحافیوں کے الاونس میں اضافہ اور تربیت کے اقدام کرنے کا کہا گیا ہے، سپریم کونسل کے سربراہ مکرم محمد احمد نے کہا ہے کہ فیصلے میں صحافیوں کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور ہیں جن پر آنے والے دنوں میں عمل کیا جائے گا،دوسری جانب حکومت مصر نے صحافیوں کی تربیت اور ٹیکنالوجی الاونس میں اضافہ کرکے سولہ سو اسی پاونڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

