جی ایچ کیو بالادست ہے
Reading Time: < 1 minuteپارلیمنٹ بالادست ہے مگر یہ بات مشاہد حسین سمیت چور دروازوں سے داخل ہونے والوں کو نہیں معلوم ۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بالادستی کی وجہ سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع سے استعفی دے دیا، ذرائع کے مطابق فرحت اللہ بابر نے سینیٹ کمیٹی کے جی ایچ کیو کے دورے کی مخالفت کر دی ۔
پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو والوں کو پارلیمنٹ آنا چاہئے، فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پارلیمنٹ کو جی ایچ کیو نہیں جانا چاہئے، ذرائع کے مطابق فاروق ایچ نائیک فرحت اللہ بابر کی جگہ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے رکن ہونگے، فرحت اللہ بابر نے مستعفی ہونے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ نہ پوچھا جائے کہ استعفی کیوں دیا، فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کمیٹی کا رکن ہوتا بھی تو جی ایچ کیو نہ جاتا،پہلے بھی رکن تھا اور جی ایچ کیو نہیں گیا تھا، فرحت اللہ بابر نے کہا کہ جی ایچ کیو کو پارلیمنٹ بلایا تو جواب آیا حساس دستاویزات ہیں وہاں نہیں لا سکتے ،فرحت اللہ بابر نے سوال اٹھایا کہ کیا جی ایچ کیو والے حساس دستاویزات 15 کلومیٹر تک بھی نہیں لا سکتے ۔