پاکستان

نواز شریف کیلئے دو خبریں

اکتوبر 20, 2017 2 min

نواز شریف کیلئے دو خبریں

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ سے اچھی اور بری خبر ایک ساتھ آئی ہے، دونوں خبریں نوازشريف کے لیے ہیں _

سپریم کورٹ سے پانامہ فیصلے کے بعد مسلم لیگ کے قائد نواز شریف وزارت گنوا بیٹھے اور تاحیات پارلیمانی سیاست سے بھی باہر ہو گئے،اس وقت نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں تین ریفرنسز زیر سماعت ہیں جن کے خلاف نواز شریف نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی،درخواست میں موقف اختیار کی گیا تھا کہ نیب کے تین ریفرنسز کا ایک ریفرنس میں یکجا کرنے کا حکم جاری کیا جائے،دوسری جانب الیکشن اصلاحات قانون دو ہزار سترہ کے خلاف بھی سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئیں،ان درخواست میں الیکشن قانون دو ہزار سترہ کے تحت کسی نا اہل شخص کے پارٹی صدر بننے کی شق دو سو تین کو چیلنج کیا گیا تھا،واضح رہے کہ اسی قانون کے پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد نواز شریف نا اہل ہونے کے بعد پارٹی صدر دوبارہ منتخب ہوگئے تھے ،درج بالا دو ایشوز کے لیکر آج بروز جمعہ سپریم کورٹ سے نواز شریف کے لیے ایک اچھی اور بری خبر سامنے آئی ہے،نواز شریف کے لیے اچھی خبر یہ ہے الیکشن اصلاحات قانون دو ہزار سترہ کے خلاف سپریم کورٹ نے ایک درجن سے زیادہ درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کر دی ہیں،رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ الیکشن قانون کے خلاف درخواست گزاروں نے متعلقہ فورم سے رجع کیے بغیر براہ راست سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کیں،الیکشن قانون کے خلاف یہ درخواستیں پیپلز پارٹی سمیت مختلف غیر معروف سیاسی جماعتوں اور انفرادی شخصیات نے دائر کی تھیں،رجسٹرآفس اس قبل الیکشن قانون کے خلاف شیخ رشید کی خلاف درخوست بھی واپس کر چکا ہے ،سپریم کورٹ سے نواز شریف کے لیے بری خبر یہ ہے کہ نیب ریفرنسز کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں جو درخواست دائر کی تھی،وہ درخواست بھی اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی ہے،رجسٹرارآفس کی جانب سے عائد اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے جس معاملہ پر رجوع کیا ہے اس پر سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے اور نظر ثانی کی درخواستیں بھی خارج کی جا چکی ہیں،درخواست گزار داد رسی کے اپنے فورم استعمال کر چکا ہے ،عدالت عظمی کے حتمی فیصلے کے خلاف آئینی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔واضع رہے کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ میں گزشتہ جمعہ کا درخواست کی تھی کہ آمدن سے زیادہ اثاثوں پر نیب نے احتساب عدالت میں جو تین ریفرنس دائر کیے ہیں ان کو ایک ریفرنس میں یکجا کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے