پاکستان

ٹویٹس پر دو گرفتار

اکتوبر 20, 2017 < 1 min

ٹویٹس پر دو گرفتار

Reading Time: < 1 minute

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے راولپنڈی سے سوشل میڈیا کو ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرنے کے الزام میں  2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے _

پاکستان 24 کے پاس دستیاب ایف آئی آر کے مطابق  اعلی عدلیہ، فوج اور حکومت کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کرنے کے مواد کی تشہیر پر 2 ملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان انور عادل اور واجد رسول غیر قانونی مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر کے الزام میں گرفتار کیے گئے، دونوں ملزمان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے النور کالونی سے ہے، ایف آئی اے میں درج کیے گئے مقدمہ کے مطابق دونوں ملزمان ٹویٹر اکاونٹس کا استعمال کرکے ملکی اداروں کے خلاف عوام میں نفرت پیدا کررہے تھے،

مقدمے میں شکایت کنندہ ابرار احمد ولد دلدار احمد ڈھوک گجر بارہ کہو کا رہائشی ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے