پاکستان

سپہ سالار کا ردعمل

اکتوبر 20, 2017 < 1 min

سپہ سالار کا ردعمل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیوال نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی ہے،  فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ملک دہشتگردی کا شکار ہیں،  دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دونوں ملکوں کے عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکیں _

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیوال نے ملاقات کی ھے،  اس موقع پر آرمی چیف نے کابل میں ھونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ھوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جنرل باجوہ کا کہناتھا کہ دہشتگردی دونوں ملکوں کا مشترکہ مسئلہ ھے، دونوں ملک دہشتگردی کا شکار ہیں، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتیں  _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے