پاکستان

عامر لیاقت کی کوکین

اکتوبر 25, 2017 < 1 min

عامر لیاقت کی کوکین

Reading Time: < 1 minute

معروف خود ساختہ مذہبی سکالر اور پاکستان کے سب سے بڑے بزعم خود ٹی وی چینل کے سب سے بڑے اینکر عامر لیاقت آج تحریک انصاف کو پیارے ہو رہے ہیں، تحریک انصاف کے تیسرے درجے کے رہنما فیصل جاوید نے ٹوئٹر اکاونٹ پر اس پیش رفت کی اطلاع دی ہے،اس پیش رفت پر سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث شروع ہو گئی ہے،صحافی ضرار کھوڑو لکھتے ہیں کہ کچھ لطیفوں کو ضبط تحریر میں لانے کی ضروت نہیں پڑتی کیونکہ وہ رونما ہو جاتے ہیں، واضح رہے کہ گیارہ نومبر دو ہزار پندرہ کو عامر لیاقت روزنامہ جنگ میں عمران خان پر کوکین کے نام کالم لکھا تھا، موصوف نے اپنے کام میں عمران خان پر نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے ان کو ذہینی مریض اور نشہ کا عادت قرار دیا تھا، عامر لیاقت نے عمران خان کی ریحام سے علیحدگی کو بھی نشہ کے زیر اثر فیصلہ قرار دیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے