پاکستان

ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

اکتوبر 30, 2017 < 1 min

ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدنی سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار غیرحاضر ، عدالت نے حاضری سےاستثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ، ضامن کو بھی نوٹس جاری ، جج محمد بشیرنے آئندہ سماعت پرملزم کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔۔

احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ، نیب پراسکیورٹر کے ساتھ استغاثہ کے چار گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے ، گواہ عبدالرحمان گوندل شواہد کی دو بوریوں کے ہمراہ عدالت پہنچے ۔۔ اسحاق ڈاربیرون ملک ہونے کے باعث غیرحاضررہے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ پیش کی اور حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی ، وکیل کا کہناتھاکہ اسحاق ڈارکے بلڈ ٹیسٹ،ای سی جی اوردیگرٹیسٹ کروانے کا بتایاہے جمعرات کوپیش ہوجائیں گے نیب پراسیکیورٹرنے استثنی کی مخالفت کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی اورکہا کہ ٹی وی پردیکھا وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب کے بعد اسحاق ڈاربھی لندن چلے گئے ، استغاثہ کے چارگواہ عدالت میں پیش ہوئے ، گواہ عبدالرحمان گوندل نے 2 تھیلوں پرمبنی ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ،وکیل خواجہ حارث نے اعتراض اٹھایا کہ مطلوبہ ریکارڈ پیش نہیں کیاگیا ، جج محمد بشیرنے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسحاق ڈارکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ، اسحاق ڈار کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کردیا ، عدالت نے اسحاق ڈارکوآئندہ سماعت پرحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں ضمانت ضبط کرلی جائے گی ، سماعت 2 نومبر جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی گئی ،اسحاق ڈارکے خلاف دوسری مرتبہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ۔۔۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے