پاکستان

کرس گیل الزام سے بری

اکتوبر 30, 2017 < 1 min

کرس گیل الزام سے بری

Reading Time: < 1 minute

آسٹریلیا کی عدالت نے ویسٹ انڈیز کے مشہور کھلاڑی کرس گیل کو الزام سے بری کر دیا ہے ۔

آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز سپریم کورٹ کی چار رکنی جیوری نے قرار دیا ہے کہ فیئرفیکس میڈیا اپنی خبر کے دفاع میں مطلوبہ شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے اس لیے کرس گیل پر لگائے گئے الزامات غلط سمجھے جاتے ہیں ۔

واضح رہے کہ دو ہزار پندرہ کے ورلڈکپ کے دوران سڈنی کے ڈریسنگ روم میں مساج کرانے والی لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ کرس گیل نے مساج کے دوران اچانک اپنا تولیہ ہٹا کر اسے کہا تھا کہ کیا یہی وہ شے ہے جس کی تم کو تلاش ہے ۔ مساج تھراپسٹ نے کہا تھا کہ وہ جنسی طور پر ہراساں کیے جانے پر رو پڑی تھی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے