تیز ترین سینچری کا ریکارڈ
Reading Time: < 1 minuteجنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں تیز ترین سینچری کا ریکارڈ بنایا ہے ۔ جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20 میں باآسانی 83 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاچسٹروم میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 19ویں اوور میں 141 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پانچویں نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے ڈیوڈ ملر کی جارحانہ بلے بازی جنوبی افریقی اننگز کی خاص چیز تھی۔ ملر 11ویں اوور میں بلے بازی کے لیے آئے اور انھوں نے صرف 36 گیندوں پر سات چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہی ایک اور بلے باز رچرڈ لیوی کے پاس تھا جنھوں نے 2012 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 45 گیندوں میں 13 چھکوں کی مدد سے یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
میچ میں جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملہ نے بھی عمدہ بلے بازی کی اور 51 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85 رنز بنائے۔