تین ڈرون حملے
پاک افغان بارڈر کے قریب افغان صوبہ ننگرہار میں امریکی جاسوس طیاروں نے تین حملے کیے ہیں، افغان حکام نے ڈرون حملوں میں تین جگہوں پر داعش کے 15 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے، افغان ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں میں آٹھ دہشت گرد زخمی اور ان کے چار ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے، افغانستان میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ جاسوس طیاروں کی جانب سے سات میزائل داغے گئے، امریکی جاسوس طیاروں کے یکےبعددیگرے حملوں میں پندرہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں داعش کے 4 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔