پیراڈائز پیپرز کا تہلکہ
پانامہ پیپرز کی پیشکش سے تیسری دنیا کے ممالک کے کمزور حکمرانوں کو مشکلات کا شکار کرنے والی صحافیوں کی تنظیم آئی سی آئی جے نے پیراڈائز پیپرز کے نام سے نئے انکشافات سامنے لائے ہیں _
پیراڈائز پیپرز کے مطابق ملکہ برطانیہ کی پرائیویٹ اسٹیٹ نے دس ملین یورو آف شور فنڈز میں سرمایہ کاری میں لگائے، اسی طرح انکشاف کیا گیا ہے کہ روس کے صدر پیوٹن سے تعلق رکھنے والوں کے ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم چلانے والوں سے رابطہ تھے اور فیس بک و ٹوئٹر کی مہم پر سرمایہ کاری کی گئی _
پیراڈائز لیکس میں دنیا کی مشہور شخصیات اور کمپنیوں کے نام شامل ہیں اور سینتالیس ممالک کے ایک سو ستائیس افراد کی مالی تفصیلات کا احاطہ کیا گیا ہے، سب سے زیادہ امریکی کاروباری شخصیات کی تفصیلات شائع کی گئی ہیں جبکہ پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا ایک آف شور ٹرسٹ بھی سامنے آیا ہے، اس کے علاوہ ایاز خان نیازی کے آف شور اثاثے سامنے لائے گئے ہیں_

