پاکستان میں سعودی بادشاہت
سعودی عرب میں بادشاہی نظام حکومت رائج ہے لیکن سعودیوں کی بادشاہت لگتا ہے ان کے ملک سے باہر بھی قائم ہے، پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی ایئر لائن سے جدہ جانے والے مسافر تین دن سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ تین سو پچاس سے زائد مسافر فلائٹ کے انتظار میں لاہور ایرپورٹ پر بیٹھے ہیں جنہیں بورڈنگ کارڈ دینے کے باوجود روانہ نہیں کیا جا رہا، مسار فیاض کھوکھر اور محمد اشفاق نے بتایا کہ پہلے انہیں چار نومبر کو ملتان ائرپورٹ پر بلایا گیا، فلایٹ منسوخ ہونے پر 5 نومبر کو دوبارہ بلا لیا گیا، پانچ نومبر کو ملتان ائرپورٹ سے فلائٹ منسوخ ہونے پر لاہور ائرپورٹ بھیج دیا گیا جہاں بتایا گیا کہ چھ نومبر کو انہیں جدہ روانہ کیا جائے گا لیکن تاحال جہاز کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں _