ٹرمپ اور سعودی شہزادے
Reading Time: < 1 minuteامریکی صدر نے بلی تھیلے سے باہر نکال دی ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں ہونے والی گرفتاریوں کی حمایت کی ہے۔ ٹوئٹر پر پیغام میں انھوں نے کہا کہ مجھے شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے وہ جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ جن کے ساتھ وہ بظاہر برا سلوک کر رہے ہیں وہی لوگ کئی سال تک ملک کا فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چار نومبر کو 11 شہزادوں، چار وزرا اور کئی سابق وزرا کو حراست میں لینے کا حکم دیا تھا۔ گرفتار افراد میں بین الاقوامی طور پر معروف تاجر شہزادہ الولید بن طلال شامل ہیں۔
Array