بڈھا کیوں کہا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹس نے ایک بار پھر پڑھنے والوں کے لیے تفریح کا سامان فراہم کیا ہے _
ٹرمپ نے ٹویٹس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے انہیں بوڑھا کہنے پر ناخوشی ظاہر کیا ہے، ٹرمپ نے جواب میں یہ تو نہیں کہا کہ ‘بڈھا ہوگا تیرا باپ’ اور نہ ہی یہ لکھا کہ ‘ابھی تو میں جوان ہوں’ مگر حیرت کے اظہار کے ساتھ لکھا ہے کہ ‘میری توہین کرتے ہوئے بوڑھا کیوں پکارا جبکہ میں نے کبھی کم جونگ کو چھوٹا اور موٹا نہیں کہا’ _ ٹرمپ نے مزید لکھا ہے کہ ‘میں تو ہر ممکن کوشش میں ہوں کہ دوست بن جاؤں اور کسی دن یہ ہو بھی جائے گا’ –

