پختون خوا میں نیا قانون
Reading Time: < 1 minuteعظمت گل /نمائندہ خصوصی پشاور
تحریک انصاف کی حکومت کے زیرانتظام خیبرپختونخوا میں ٹریفک پولیس نے نئے مگر خود ساختہ قوانین متعارف کرا دیے ہیں،
ٹریفک پولیس نے قوانین میں دلچسپ و عجیب تبدیلی کرتے ہوئے عوام کوطرح طرح لوٹنے کے منصوبے پر عمل شروع کر دیا ہے،
ضلع ہنگوکے علاقے نصرت خیل میں چیک پوسٹ پر مہم برائےخواندگی و آگاہی کیلئےعوام سے 200 روپے لئے جانے لگے ہیں، ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کو حادثات سے بچاو کے آگاہی پمفلٹ بھی دیئےجا رہے ہیں اور ساتھ ہی 200 روپوں کی وصولی بھی جاری ہے، رقم وصولی کی باقاعدہ رسید بھی دی جا رہی ہے۔۔۔ اہل علاقہ نے اعلی حکام سےنوٹس لینےکی اپیل کی ہے _
Array