پاکستان

انعام اکبر کی ضمانت

نومبر 21, 2017 < 1 min

انعام اکبر کی ضمانت

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات میں چار ارب روپے کی کرپشن کے ملزم میڈاس ایڈورٹائزنگ کے مالک انعام اکبر کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے _ ملزم پر سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے ساتھ مل کر سرکاری اشتہارات میں گھپلے کا الزام ہے _

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ملزم نے چار ارب روپے کا فراڈ کیا ہے، انعام اکبر کو تو ہجمولا کی بھی ضرورت نہیں پڑی، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ دل کرتا ہے کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جائے کیونکہ ملزم کیلئے کروڑ روپے کوئی بڑی چیز نہیں _
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ یہ تو شرجیل میمن والا کیس ہے، اشتہارات کیسے جاری ہوتے ہیں سب معلوم ہیں، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تفصیل میں گئے تو آپ کے لیے مشکل ہوگی، جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ دل تو ہے ایک ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروانے کا کہوں، انعام اکبر کیلئے کروڑوں کے مچلکے دینا کیا مسئلہ ہے _ عدالت نے دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت چھ دسمبر تک ملتوی کر دی _ مقدمے کی سماعت پانامہ فیصلے والے جج جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں بنچ نے کی جبکہ اے آر وائے کے اینکر سمیع ابراہیم ملزم انعام اکبر کے ساتھ عدالت آئے تھے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے