تباہی کا منصوبہ ناکام
Reading Time: < 1 minuteعظمت گل / نمائندہ خصوصی پشاور
چارسدہ شبقدر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر 5خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر بھاری تعداد میں بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے _
چارسدہ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ ظہور آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی شبقدر انعام جان خان کے زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ شبقدر عارف خان نے پولیس ٹیم کے ساتھ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔کاروائی میں 5خطرناک دہشت گرد محمد عمر عرف باچا سکنہ بٹ خیلہ (حال حیات آباد مدرسہ معلم )، مفتی کلیم اللہ عرف مفتی سکنہ شین کوٹ باجوڑ
محمد اسرار سکنہ باجوڑ، فضل اللہ عرف قاری سکنہ باجوڑ (حال چمکنی روڈ پشاور) اور عنایت اللہ سکنہ باجوڑ (حال ایبٹ آباد)
کو گرفتار کرکے ان سے 7مٹر گولہ،5 سرکٹ ریسیور ،20گز پرائما کارڈز، 11ڈیٹو نیڑ الیکٹرک ، 2 نان الیکٹرک ،2عدد IED، 40کلوگرام بارود ،10ہینڈ گرنیڈاور ایک ڈرم برآمد کیا گیا۔