پاکستان

پولیس بسیں جلا دی گئیں

نومبر 25, 2017 < 1 min

پولیس بسیں جلا دی گئیں

Reading Time: < 1 minute

فیض آباد میں شرپسندوں کی جانب سے پیش قدمی جاری ہے اور پولیس کی چار  بسیں جلا دی گئیں ہیں _

پولیس نے پیچھے ہٹ کر اپنا سامان اور گاڑیاں موقع پر چھوڑ دیں جس کے بعد شرپسندوں نے گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے، ملک کے مختلف شہروں میں فیض آباد دھرنے کے شر پسندوں سے یکجہتی کے لیے شرپسند عناصر نے سڑکیں بند کر کے احتجاج شروع کر دیا ہے _

اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایک سو سے زائد زخمی افراد کو لایا گیا جن میں سے ساٹھ معمولی زخمی مرحم پٹی کے بعد فارغ کر دیے گئے ہیں _ حالات پر قابو پانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے تاہم کسی قسم کی حکمت عملی نظر نہیں آ رہی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے