دو دن صبر کر لیں، نواز شریف
Reading Time: < 1 minuteسابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنسز میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ان کے ساتھ مریم نواز اور کیپٹن صفدر بھی تھے _ عدالت میں ان کے وکیل نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ نے تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اس لیے احتساب عدالت کیس کی سماعت فیصلے کے جاری کیے جانے تک ملتوی کرے _ نیب کے پراسیکوٹر نے سماعت ملتوی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ اگر دو ماہ تک فیصلہ نہ دے تو کیا احتساب عدالت انتظار کرے گی؟ تاہم جج محمد بشیر نے سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی _
عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں نے نواز شریف سے گفتگو کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے بات چیت سے گریز کیا، ان سے پوچھا گیا کہ دھرنے میں تیسرے فریق کی انٹری پر کیا کہیں گے تو نواز شریف نے جواب دیا کہ جج صاحب نے یہاں بات کرنے سے منع کیا ہے، ایک دو دن صبر کر لیں، ساری باتیں تفصیل سے کروں گا _