پاکستان

دہشتگردوں کے حملے میں ۹ جاں بحق

دسمبر 1, 2017 < 1 min

دہشتگردوں کے حملے میں ۹ جاں بحق

Reading Time: < 1 minute

پشاور میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر طالب علموں کو نشانہ بنا کر ۹ افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس اور فوج کی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے ۔  دہشت گرد ایگریکلچرل انسٹی ٹیوٹ میں برقعے پہن کر داخل ہوئے اور سیکورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے بعد طلبہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہاسٹلز کو محفوظ بنایا جس کی وجہ سے دہشت گرد دوبدو مقابلے میں مارے گئے، حکام کے مطابق بعد ازاں فوج کے اہلکار بھی موقع پر پہنچے ۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے چھ طلبہ، دو عام شہری اور ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوئے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے