پاکستان کا ٹاپ شو
Reading Time: < 1 minuteناظرین کی ایک بڑی تعداد پاکستان کے ٹیلی ویژن ٹاک شوز کی گھسی پٹی لڑائیوں سے عاجز آ چکی ہے مگر ملک میں لاکھوں ایسے افراد موجود ہیں جو ٹی وی ٹاک شو دیکھنے کیلئے رات دیر گئے تک جاگتے رہتے ہیں اور یہ ٹی وی ٹاک شو دیکھنے اور سننے سے تعلق رکھتا ہے، اسی وجہ سے تین اینکروں سے سجے ‘ذرا ہٹ کے’ نامی اس پروگرام کو سال دوہزار سترہ کا بہترین ٹاک شو قرار دے کر آگاہی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ ہر چند کیلئے وسعت اللہ خان، مبشر زیدی اور ضرار کھوڑو جیسے صحافیوں کو کسی ایوارڈ کی ضرورت نہیں اور نہ ہی صحافت کسی ایوارڈ کے حصول کیلئے کی جاتی ہے مگر اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ملک میں سنجیدہ ناظرین اچھی خاصی تعداد میں موجود ہیں ۔
ذرا ہٹ کے پروگرام ڈان نیوز پر رات گیارہ سے بارہ بجے تک نشر ہوتا ہے اور اس میں حالات حاضرہ، ملکی و بین الاقوامی معاملات اور پاکستان کے روایتی میڈیائی فنکاروں کی فنکاری کو ذرا ہٹ کے نشانہ بنایا جاتا ہے ۔