میانمار میں کتنے قتل ہوئے
عالمی طبی امدادی ادارے نے ایک سروے میں انکشاف کیا ہے کہ میانمار میں پرتشدد واقعات میں ایک مہینے کے دوران کم از کم 6700 روہنگیا افراد کو قتل کیا گیا جبکہ چھ لاکھ سینتالیس ہزار روہنگیا نے بنگلہ دیش نقل مکانی کی ہے۔ طبی امدادی ادارے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ یہ وسیع پیمانے پر پھیلنے والے تشدد کی واضح ترین نشانی ہے۔
طبی تنظیم کے سروے کے مطابق 25 اگست سے 24 ستمبر کے درمیان نو ہزار روہنگیا میانمار میں مارے گئے ۔ ڈاکٹرز ود آؤٹ باڈرز کا کہنا ہے کہ محتاط ترین اندازے کے مطابق کم از کم 6700 ہلاکتیں پرتشدد واقعات میں ہوئیں جن میں کم از کم پانچ سال سے کم عمر کے 730 بچے شامل ہیں ۔ اس سے قبل میانمار کی فوج کا کہنا تھا کہ تقریباً 400 افراد ہلاک ہوئے اور انھیں مسلمان دہشت گرد قرار دیا تھا۔
ڈاکٹرز ود آوٹ باڈرز کے میڈیکل ڈائریکٹر سڈنی وونگ کے مطابق جو کچھ ہم سامنے لے کر آئے وہ تعداد کے حوالے سے حیران کن ہے ۔