متفرق خبریں

سعودی عرب کا عیاش ولی عہد

دسمبر 18, 2017 < 1 min

سعودی عرب کا عیاش ولی عہد

Reading Time: < 1 minute

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس میں 30 کروڑ ڈالر مالیت کے محل کے اصل خریدار ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے پیرس کے قریب واقع محل کو دنیا کا مہنگا ترین گھر قرار دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ اپنے ملک میں بدعنوانی کے خلاف مہم چلانے والے طاقتور ولی عہد کی غیر معمولی قیمتی خریداریوں کی ایک کڑی ہے۔

نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ محل کو 2015 میں ایک نامعلوم گاہک نے خریدا تھا اور اس کے مالک کی شناخت کو شیل کمپنیوں کے ذریعے خفیہ رکھا گیا تھا تاہم شاہی خاندان کے مشیروں نے تصدیق کی ہے کہ محل کے خریدار محمد بن سلمان ہیں۔ سعودی حکام نے جولائی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ پر ردعمل دینے سے انکار کیا تھا جس میں فرانس کی ایک تحقیقاتی ویب سائٹ نشاندہی کی گئی تھی کہ شہزادہ محمد بن سلمان محل کے اصل خریدار ہیں۔

محل نما عمارت ستاون ایکٹر پر مشتمل ہے جس میں سینیما گھر، ڈیلکس سوئمنگ پول، فوارے، سرنگ اور زیر آب کمرہ ہے جس کی شیشے کی چھت سے پانی میں تیرتی رنگ برنگی مچھلیوں نظر آتی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے