چیف جسٹس ہفتے کو بھی عدالت لگائیں گے
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار ہفتے کے روز بھی عدالت لگائیں گے۔ شدید تنقید کی زد میں آئے چیف جسٹس نے کراچی میں ہفتے کے روز عدالت لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ عدالت ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات سنے گی۔ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کا بنچ ہفتہ 23 دسمبر کو مقدمات سنیں گے۔ چار رکنی بنچ ساحلی علاقوں میں صنعتی فضلے کی وجہ سے پھیلنے والی آلودگی اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے مقدمے کو دن دس بجے سنے گا ۔
Array