کلبھوشن کی بیوی کے جوتے
پاکستان میں سزائے موت کا سامنا کرنے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی بیوی اور ماں کے جوتوں کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان میں چپ نصب کی گئی تھی_
پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کے جوتوں میں خاص قسم کی چپ نصب تھی، دونوں خواتین کے جوتے تحویل میں لے لئے گئے تھے، جوتوں میں نصب میٹل چپ کی تحقیقات کی جارہی ہیں_ ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں خواتین کو ان کی جیولری ملاقات کے بعد واپس کردی گئی تھی_

