عمران خان نے خامشی توڑ دی
Reading Time: < 1 minuteعمران خان نے اپنی تیسری شادی کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے ٹوئٹر پر جواب دیا ہے –
عمران خان نے مبینہ شادی کی خبروں پر تین دن سے جاری خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی خواہش رکھنا میرا جرم بن گیا ہے، مجھے شریفوں کی ذاتی زندگیوں کا بھی پتا ہے لیکن میں میں شریف خاندان کی ذاتی زندگی پر بات کرنےتک نہیں گر سکتا _
عمران خان اور بشری مانیکا کی مبینہ شادی کی خبریں میڈیا میں ٹاپ ٹرنڈ ہیں اور سیاسی حریفوں کی جانب سے تابڑ توڑ لفظی واروں خاص طور پر نواز شریف کی تنقید سے عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور کپتان نے تین دن بعد بلآخر چپ کا روزہ توڑ دیا ہے_
ٹویٹر پر عمران خان نے کہا ہے کہ تین دن سے سوچ رہا ہوں کیا میں نے کوئی بینک لوٹا ہے؟ کیا میں نے ریاستی راز بھارت کو دیے ہیں؟ کیا میں نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے؟ آخر میرا قصور کیا ہےِ؟ شادی کی خواہش رکھنا میرا جرم بن گیا ہے _
کپتان نے کہا کہ شریفوں کو چالیس سال سےجانتا ہوں،ان کی ذاتی زندگیوں کا بھی پتا ہے لیکن میں شریف خاندان کی ذاتی زندگی پر بات کرنےتک نہیں گرسکتا نہ پہی مجھے نوازشریف کی گھٹیامیڈیا مہم سے کوئی فرق پڑتا ہے _
کپتان نے ایک ٹویٹ میں کہا میں مجھے اپنے بچوں اوربشریٰ بیگم کےخاندان کی فکر ہے، انہوں نے کہا ہے کہ زندگی میں چند برسوں کے علاوہ کبھی حقیقی خوشی نہیں دیکھی، ہمدردوں اور حمایتیوں سے کہتا ہوں کہ دعا کریں کہ مجھے ذاتی طور پر وہ خوشی ملے جس سے محروم رہا _