شاہ زیب قتل کیس کھول دیا گیا
سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں ڈالنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا اور ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سول سوسائٹی کی دائر کردہ اپیلوں کی سماعت کی ۔عدالت نے سول سوسائٹی کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد حکم جاری کیا ۔ سول سوسائٹی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات نکالیں جن سے ملزمان کو فائدہ ہوا، شاہ زیب قتل کیس سیشن عدالت نہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جھانے والا مقدمہ ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ اگر شاہ رخ جتوئی جیسے ملزمان کو چھوڑا گیا تو معاشرے پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے، انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے مقدمے کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سراج تالپور، سجاد تالپور اور مرتضیٰ لاشاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا ہے اور ملزمان کو ضمانت کرانے کی ہدایت کی ۔