پانچ اہلکار جاں بحق اور چھ زخمی
Reading Time: < 1 minuteبلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں پانچ اہلکار جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔ کیچ انتظامیہ کے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شاپک کے علاقے میں پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ علاقے سے سکیورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا جس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حکام کے مطابق حملے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے پانچ اہلکار جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے۔ ضلع کیچ بلوچستان کا ایران سے متصل ضلع ہے۔ اس ضلع کا شمار بلوچستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جو کہ شورش سے متاثر ہیں۔ ضلع کیچ میں پہلے بھی سکیورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ بد امنی کے دیگر واقعات پیش آتے رہے ہیں۔
Array