متفرق خبریں

لاہور: اسٹیج بھر گیا پنڈال خالی رہا

جنوری 17, 2018

لاہور: اسٹیج بھر گیا پنڈال خالی رہا

لاہور کے مال روڈ پر ملک بھر کی سیاسی قیادت کو حکومت کے خلاف اسٹیج پر لانے والے طاہرالقادری پنڈال کو بھرنے میں ناکام ہو گئے _ نجی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے طاہرالقادری، آصف زرداری اور عمران خان کے اتحاد کو ناکام شو قرار دیا ہے _

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو بھرپور کوریج دینے والے نجی چینل سماء نے بھی جلسے اور دھرنے میں لوگوں کی عدم دلچسپی دیکھتے ہوئے پینترا بدلا اور اسٹیج پر بیٹھے سیاست دانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا _ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر بھی صارفین کی بڑی تعداد نے طاہرالقادری اور آصف زرداری و عمران خان کے اتحاد کو غیر فطری قرار دے کر ناکام شو کہا ہے _

سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری اسٹیج بھرنے کی کوشش میں پنڈال بھرنا بھول گئے ہیں_ ٹوئٹر صارفین نے تبصروں میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ اگر رات بارہ بجے کے بجائے دس بجے جلسہ ختم کرنے کا حکم دیتی تو کرسیوں کا کرایہ بچ جاتا _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے