ایگزیکٹ جعلی ڈگریوں پر ازخود نوٹس
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کا ازخود نوٹس لے لیا ہے_
چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے سے 10 روز میں رپورٹ طلب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بدنامی کرنے والا کوئی بچ کر نہیں جائے گا، چیف جسٹس نے کہاکہ
اسکینڈل سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں، ڈی جی ایف آئی اے جعلی ڈگری سے متعلق مہم کا پتہ چلائیں، چیف جسٹس نے کہاکہ خبریں سچی ہیں تو اس اسکینڈل کا تدارک ہونا چاہیئے لیکن اگر خبریں جھوٹی ہیں تو پاکستان اپنا دفاع لے کیونکہ جعلی ڈگری سے متعلق خبروں سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے، جعلی ڈگری سکینڈل کی خبریں ملکی و بین الاقوامی میڈیا میں آ رہی ہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ
غالباً یہ معاملہ پہلے بھی منظرعام پر آیا تھا اور اس سکینڈل کے حوالے سے مقدمات عدالتوں میں زیرالتوا بھی ہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ ڈی جی ایف آئی اے ایگزیکٹ سکینڈل سے متعلق مفصل رپورٹ عدالت کو پیش کریں،چیف جسٹس نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم بھی جاری کردیا ہے.