مشعال ریڈیو کی نشریات پر پابندی
اسلام آباد میں وزارت داخلہ نے امریکا سے نشریات چلانے والے مشعال ریڈیو کو بند کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے آئی ایس آئی کے مطابق پشتو زبان میں نشریات چلانے والے مشعال ریڈیو کے پیچھے دشمن خفیہ ادارے کا ہاتھ ہے اور یہ وائس آف امریکا کی فریکونسی چوری کر رہا تھا۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق آئی ایس آئی نے مشعال ریڈیو کے پاکستان مخالف پروگراموں کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد اسلام آباد میں اس کے دفتر کو بھی سیل کردیا گیاہے۔
واضح رہے کہ مشعال ریڈیو پاکستان اور افغانستان کے پشتو بولنے اور سمجھنے والے علاقو ں میں سنا جا رہا تھا اور اس کیلئے درجنوں صحافی کام کر رہے ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ مشعال ریڈیو کو امریکا سے ایک غیرسرکاری تنظیم کے ذریعے چلایا جا رہا تھا اور اس کے لیے وائس آف امریکا نے اپنی فریکونسی فراہم کی تھی۔

