پاکستان

جھوٹی خبر سے اشتعال

جنوری 21, 2018 < 1 min

جھوٹی خبر سے اشتعال

Reading Time: < 1 minute

جھوٹی اور غلط خبروں کے لیے مشہور پاکستان کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا ہے _ پشتون خوا میپ کے صدر محمود خان کو اس وقت دلی پہنچا کر بھارتی دورے پر آئے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملا دیا جب وہ پاکستان میں موجود تھے _

جھوٹی خبر نشر کرنے پر ٹی وی چینل کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے، ڈاکٹر نعمان کے نام سے موجود ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا ہے کہ اے آر وائی نیوز کے اپنے ذرائع تصدیق کرتے ہیں کہ خبر لندن سے لارڈ نذیر نے دی تھی اور کہا تھا کہ ان کے ذرائع نے دلی میں ملاقات کے ثبوت بھی حاصل کر لیے ہیں تاہم اب ذرائع اب فون نہیں اٹھا رہے_

واضح رہے کہ ماضی میں بھی محمود اچکزئی کے خلاف مخصوص قوتیں پروپیگنڈا کرتی رہی ہیں اور اے آر وائی کو لندن میں میر شکیل کے خلاف جھوٹی خبریں نشر کرنے پر بند کر دیا گیا تھا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے