پاکستان

راؤ انوار انکوائری سے فرار

جنوری 22, 2018 < 1 min

راؤ انوار انکوائری سے فرار

Reading Time: < 1 minute

کراچی میں جعلی پولیس مقابلوں میں لوگوں کو قتل کرنے کے لیے مشہور پولیس افسر نے کسی بھی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے _ راؤ انوار نے دو دن تک اپنا موبائل فون بند رکھا اور آج کسی بھی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر مؤقف دینے سے انکار کر دیا ہے _

سندھ پولیس کے سربراہ اے ڈی خواجہ کے بلانے پر بھی راؤ انوار پیش نہ ہوئے اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے اور پولیس افسران غیر جانبدار نہیں اس لیے پیش نہیں ہوں گے، راؤ انوار نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی کو پکڑا اور نہ ہی پکڑوایا، کوئی پولیس مقابلہ نہیں کرایا، واضح رہے کہ تیرہ جنوری کو نقیب محسود کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کے بعد راؤ انوار نے ٹی وی کیمروں کے سامنے مقابلے کا کریڈٹ لیا تھا _

دوسری جانب مقتول نقیب محسود کے رشتہ داروں نے سہراب گوٹھ کراچی میں قبائلی کیمپ لگا کر انصاف کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے