راؤ انوار کو روکا جائے، سپریم کورٹ
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے کراچی پولیس مقابلوں کے ماہر راؤ انوار کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے _
سپریم کورٹ میں نقیب محسود قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ پولیس کے سربراہ اور راؤ انوار کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے، سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کو بھی طلب کر لیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ راؤ انوار بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے ہیں، کیس کی سماعت 27 جنوری کو کراچی رجسٹری ہو گی
آئی جی سندھ آئندہ سماعت آئندہ سماعت پر پیش ہوں ، عدالت نے وزارت داخلہ فوری طورپر راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کی_ چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب ! نقیب محسود قتل کی رپورٹ طلب کی تھی، چیف جسٹس نے کہا کہ سنا ہے کہ جے آئی ٹی بنی لیکن راؤ انوار پیش نہیں ہو رہے، چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا راؤ انوار اب بھی ایس ایس پی ہیں _