پاکستان

زینب قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

جنوری 23, 2018 < 1 min

زینب قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

Reading Time: < 1 minute

پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے زینب قتل کے مرکزی ملزم عمران کو گرفتار کر لیا ہے _  پولیس کے مطابق ملزم عمران اسی محلے میں زینب کے گھر سے تین گلیاں دور رہتا ہے _

پولیس نے دعوٰی کیا ہے کہ ڈی این اے نمونے کی رپورٹ کے مطابق عمران ہی اصل ملزم ہے _ لاہور پولیس کے دعوے کے مطابق قصور میں ریپ کے بعد قتل کی جانے والے زینب کے کیس میں ایک شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ میچ کرگیا ہے جبکہ مذکورہ شخص نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کرلیا ہے تاہم اعلی حکام نے اس خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے سامنے والی اطلاعات کے مطابق گرفتار شخص زینب کا پڑوسی اور کوٹ روڈ کا رہائشی تھا ۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کو زینب کیس کے شبہے میں ایک مرتبہ پہلے بھی حراست میں لیا گیا تھا تاہم ابتدائی تفیش کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کچھ دنوں سے غائب تھا جبکہ پولیس نے اسے دوبارہ گرفتار کرکے اس کے ٹیسٹ کرائے تھے اور اس سے تفتیش بھی جاری ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے