سینٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteسینیٹ انتخابات دوہزار اٹھارہ کیلئے پولنگ تین مارچ کو کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے، سینیٹ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران اور پولنگ عملے کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ باضابطہ شیڈول کا اعلان دو فروری کو کیا جائے گا۔۔۔۔
الیکشن کمیشن نے ایوان بالا کے انتخابات دوہزار اٹھارہ کے شیڈول کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کا باضابطہ شیڈول دو فروری کو جاری کرے گا۔ پولنگ تین مارچ کو کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے ریٹرننگ افسران اور پولنگ عملے کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صوبائی الیکشن کمشنرز ریٹرننگ آفیسر ہونگے۔ فاٹا کے چار نشستوں پر انتخاب کے لئے ریٹرننگ افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشنز اور ایڈمن ہوں گے۔ اسلام آباد کی دو نشستوں کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری ٹریننگ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جنڈر آفئیرز کا تقرر کیا گیا ہے۔ ایوان بالا کے باون سینیٹرز کی مدت گیارہ مارچ کو پوری ہو جائے گی۔سینیٹ انتخابات کے لئے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کر دیا جائے گا۔۔