سکرٹ تقریر پر معذرت خواہ ہوں، چیف جسٹس
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسکرٹ تقریر پر معذرت کر لی ہے _ چیف جسٹس نے کہا کہ میری کراچی کی تقریر سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں، میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، میں نے سکرٹ کے بارے میں چرچل کی بات کی مثال دی تھی. چیف جسٹس نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا پچاس فیصد حصہ ہیں، سوشل میڈیا پر اس بات پر ایشو بنانے کی کوشش کی گئی ہے – چیف جسٹس نے یہ وضاحت کراچی کے ایک ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کی _
Array