شاہد مسعود کے انکشاف پر نوٹس
چیف جسٹس ثاقب نثار نے زینب قتل کیس میں ایک اور نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے پراوگرام میں زینب قتل سے متعلق نئے حقائق پر نوٹس لیا،چیف جسٹس نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو آج عدالت میں طلب کر لیا ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا _
واضح رہے کہ شاہد مسعود نے رات اپنے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ مبینہ قاتل عمران کے 37 اکاؤنٹس ہیں اور اس کے پیچھے پیچھے اہن شخصیت ہے_