اسلام آباد میں راؤ انوار کا گھر
اسلام آباد میں بھی سندھ پولیس کے معطل ایس ایس پی راؤ انوار کا گھر نکل آیا، ذرائع کے مطابق سیکٹر ایف ٹین میں راؤ انوار کے گھر کا علم ہونے پر پولیس نے کارروائی بھی کی ہے۔ سیکٹر ایف ٹین میں واقع گھر راؤ انوار کی بیوی کے نام پر ہے اور راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے سندھ پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا، اسلام آباد پولیس نے سندھ پولیس کی معاونت کی۔
راؤ انوار کے اسلام آباد میں واقع گھر میں صرف چوکیدار مقیم ہے۔ چوکیدار کے مطابق راؤ انوار اس گھر میں گزشتہ دو سال سے نہیں آئے _ پولیس نے راؤ انوار کے گھر پر اشتہار چسپاں کیا ہے _

