متفرق خبریں

قاسمی کی ‘ویاگرا’ بھی عدالت میں

فروری 2, 2018

قاسمی کی ‘ویاگرا’ بھی عدالت میں

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستان کے سرکاری ٹی وی میں ایم ڈی کے تقرر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی _ عدالت کو سیکریٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا نے بتایا کہ 26 فروری 2016 سے پی ٹی وی میں ایم ڈی کا عہدہ خالی ہے، 23 ستمبر 2017 کو اس کے لیے اشتہار جاری کیا گیا، چیف جسٹس نے پوچھا کہ ایک سال سات ماہ تک ایم ڈی لگانے کی سمری نہ بھجوانے کا ذمہ دار کون ہے؟

عدالت کو بتایا گیا کہ اس دوران عطاء الحق قاسمی پی ٹی وی کے چیئرمین بورڈ تھے، چیف جسٹس کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ ان کی تنخواہ پندرہ لاکھ تھی اور دو سال میں انہوں نے ستائیس کروڑ روپے خرچ کئے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ان کا تقرر غیر قانونی تھا، کیوں نہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کریں؟

عدالت نے پرویز رشید، عطاء الحق قاسمی، فواد حسن فواد اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کر لی، سماعت بارہ فروری تک ملتوی کردی گئی  _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے