پاکستان پاکستان24

نوازشریف کا سپریم کورٹ کو جواب

فروری 6, 2018 < 1 min

نوازشریف کا سپریم کورٹ کو جواب

Reading Time: < 1 minute

سابق وزيراعظم نوازشريف نے آرٹيکل باسٹھ ون ايف تشريح کيس ميں جواب داخل کراديا ہے، سابق وزيراعظم کا کہنا ہے کہ وہ اگر درخواست ميں فريق ہوتے تو جسٹس عظمت اور جسٹس اعجاز الاحسن سے کيس سے الگ رہنے کي درخواست کرتے کيونکہ دونوں ججز صاحبان پہلے ان کي اہليت سے متعلق اپني رائے دے چکے ہيں، سابق وزيراعظم نے جواب ديا کہ آئين کے آرٹيکل باسٹھ ون ايف کے تحت تاحيات نااہلي نہيں ہوسکتي کيونکہ اس آرٹيکل ميں پارليمنٹ نے مدت کا کوئي تعين نہيں کيا، نااہلي صرف اس اليکشن کے ليے ہوگي جس کو چيلنج کيا گيا ہو، نوازشريف نے جواب ديا کہ وہ جمہوريت پر پختہ يقين رکھتے ہيں، انتخابات ميں حصہ لينا پاکستان کے عوام کا حق ہے، عوام کو يہ بھي حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کريں اور کسے مسترد کرديں، درست جمہوري عمل کے ذريعے عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا بھي حق ہے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے