پاکستان

اسماءکاقاتل گرفت میں آگیا

فروری 6, 2018 < 1 min

اسماءکاقاتل گرفت میں آگیا

Reading Time: < 1 minute

مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 4 سال کی بچی اسماء سے لیا گیا ڈی این اے ایک مشتبہ شخص سے میچ کرگیا، تاہم ڈی این اے میچ کرنے والے کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کرلیا ہے اور اب باقی کام صوبائی حکومت کرے گی۔یاد رہے کہ مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار کی 4 سالہ بچی اسماء کی لاش 15 جنوری کو گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی، جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی تھی کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔بعدازاں 26 جنوری کو ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے بھی تصدیق کی تھی کہ ڈی این اے کے ذریعے اسماء سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔بچی کے قتل کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے 145 افراد کے ڈی این اے کے نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھیجے تھے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے