پاکستان پاکستان24

اسماء قتل کیس: 3 ملزمان گرفتار

فروری 6, 2018 < 1 min

اسماء قتل کیس: 3 ملزمان گرفتار

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختونخواہ پولیس نے اسما ءقتل کیس میں تین ملزمان کو مردان سے گرفتار کر لیا ۔ ڈی این اے رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس نے مردان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے اسماءقتل کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق تینوں ملزمان مقتول اسماءکے رشتے دار ہی ہیں ۔اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے 145افراد کے ڈی این اے صوبائی حکومت کو بھجوائے تھے جن میں سے ایک ڈی این اے سیمپل مقتولہ اسماءکے ڈی این اے سے میچ کرگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈی این اے کی رپورٹ کے بعد پنجاب نے خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کرلیا تاہم میچ کرنیوالے ملزم کا نام ابھی ظاہر نہیں کیاگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مردان میں جنسی درندے نے معصوم اسماءکو بعد فعلی کے بعد قتل کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے